شبانہ اعظمی کا ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پرتشویش کا اظہار

اتوار 22 نومبر 2015 12:24

شبانہ اعظمی کا ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پرتشویش کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کی طرف سے جمعے کے روز ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔ اداکارہ کی طرف سے ورلڈ انڈیا سمٹ میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضاء پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب بحث صرف یہ نہیں ہے کہ اسے فل فور ختم کیا جائے بلکہ ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ شبانہ کا کہنا تھا کہ بھارت جیسے ملک میں جہاں مختلف عقائد پر یقین رکھنے والے لوگ بستے ہیں اس قسم کے واقعات کا رونما ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عدم برداشت کی فضا تو قائم رہے گی تاہم اب سوال یہ ہے کہ موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متعدد اداکار، مصنفین اور سائنسدان اپنے ایوارڈ واپس کر چکے ہیں

وقت اشاعت : 22/11/2015 - 12:24:42