- Home
- شوبز
- کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے ..
کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے:ذرائع
پیر 21 دسمبر 2015 17:36
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے ہیں جس پر ماڈل نے دبئی جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وہ نجی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گی جہاں 10 روزہ قیام کے دوران ماڈلنگ سمیت دیگر کمرشل پروگراموں میں شرکت کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جانے والوں میں ایک فیشن ڈیزائنر، ذاتی میک اپ آرٹسٹ اور دو ملازمین سمیت 6 خواتین اور مرد شامل ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ایان علی کو ایک فون کے ذریعے بتایا گیا کہ ان کے بیرون ملک جانے میں حائل تمام رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی، وہ سفر کی تیاری کریں۔ دوسری جانب کسٹم حکام نے ایان علی کیس میں شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جنوری 2016ء کے پہلے ہفتے میں 7 سے زائد ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔ علاوہ ازیں انسداد سمگلنگ اور کسٹمز کی خصوصی عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان کے جائے وقوع کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست اور استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے سماعت 23 دسمبر کو ہو گی۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Saloni Aswani
Lily Collins
rubi anam
Maisie Williams
Sarah Paulson
January Jones
Ranveer Singh
Zia Mohyeddin
Heer
Sonu Nigam
Adnan Siddiqui
Irrfan Khan
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا