”نو کنٹری فار اولڈ مین ،، کے لئے بہترین فلم کا ایوارڈ

پیر 28 جنوری 2008 19:07

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری۔2008ء) انگریزی فلم ” نو کنٹری فار اولڈ مین،، کو سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم قرار دے دیا گیا جس کے بعدفلم کے لئے سب سے بڑا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ” نو کنٹری فار اولڈ مین ،، نے دیگر کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہسپانوی اداکار جیوئیر بارڈیم کو بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم نے بیسٹ کاسٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہترین اداکار کاایوارڈ برطانوی اداکار ڈینیئل ڈے لیوس کو دیا گیا تاہم انہوں نے یہ ایوارڈ گزشتہ ہفتے نیو یارک میں انتقال کر جانے والے 28 سالہ آسٹریلوی نژاد اداکار ہیتھ لیجر کے نام کردیا۔

50 سالہ ڈینیئل کو یہ ایوارڈ فلم ” ڈیئر ول بی بلڈ ،، میں تیل کی ایک بڑی کمپنی کے لالچی مالک کا کردار بہترین انداز میں ادا کرنے پر دیا گیا۔ تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ 66 سالہ برطانوی اداکارہ جولی کرسٹی کو دیا گیا۔ انہیں اس اعزاز کا مستحق فلم میں ایک بیمار عمر رسیدہ خاتون کا کردار بہترین انداز میں ادا کرنے پر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/01/2008 - 19:07:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :