رمشاخان اور ساحر علی بگا کے” قصیدہ بردہ شریف“ کو ہائی ٹیک میوزک نے ریلیز کردیا

منگل 29 دسمبر 2015 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء)معروف نعت خواں رمشا خان اور موسیقار ساحر علی بگا کے مشترکہ ریکارڈ کروائے ہوئے”قصیدہ بردہ شریف“ کو ہائی ٹیک میوزک نے ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ”قصیدہ بردہ شریف“ کو اس سے قبل12 ربیع الاول کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا جس نے ایک ہی دن میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر لی تھی۔

(جاری ہے)

اس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی تھیں ایک ملاقات کے دوران رمشا خان نے بتایاکہ ان کی تین نعت مکمل ہوچکی ہیں جسے بہت جلد ریلیز کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں رمشاخان نے بتایاکہ وہ بچپن سے ہی نعت خوانی کررہی ہیں اور سکول اور کالج دور تک وہ نعت خوانی میں اول آتی رہی ہیں مگر اب وہ باقاعدہ پروفیشنل نعت خوان بننا چاہتی ہیں ان کے ساحر علی بگا کے ساتھ ریکارڈ کروائے گئے ”قصیدہ بردہ شریف“ کی کامیابی نے انہیں ایک نیا حوصلہ دیاہے جس نے ا ن کے اندر ایک نیا ولولہ بھردیاہے انشا ء اللہ بہت جلد وہ ایک نامور نعت خوان بن کر سامنے آئیں گی۔

وقت اشاعت : 29/12/2015 - 14:56:59

Rlated Stars :