اطالوی کمپنی نے مسلمان خواتین کیلئے فیشن ایبل عبایا کولیکشن جاری کر دی

اتوار 10 جنوری 2016 13:04

اطالوی کمپنی نے مسلمان خواتین کیلئے فیشن ایبل عبایا کولیکشن جاری کر دی

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) اطالوی کمپنی ڈولچے اینڈ گبانا نے مسلمان خواتین کیلئے اپنی عبایا کولیکشن متعارف کروا دی ہے۔ کمپنی کے ڈیزائن کردہ عبایا مشرق وسطیٰ ممالک کے اہم شہروں کے علاوہ بعض یورپی شہروں میں بھی دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈولچے اینڈ گبانا نے مسلم ملکوں کی خواتین کے لیے عبایا اور حجاب کی کولیکشن کو پہلی مرتبہ عام کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی کمپنی پرامید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی اشرافیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگ بھی ان کی ڈیزائن کردہ عبایا کو پسند کریں گے۔ڈولچے اینڈ گبانا اس سے قبل کئی فیشن ایبل برینڈ مشرق وسطیٰ کی خواتین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے متعارف کروا چکے ہیں۔ ان میں اوسکار ڈی لا رینٹا، ڈی کے این وائی اور ٹومی ہِلفگر نمایاں ہیں۔کمپنی ترجمان کے مطابق ماضی میں چین‘ برازیل‘ جاپان اور میکسیکو کی خواتین کے مقامی پہناووں کے تناظر میں جدید ترش خراش کے لباس متعارف کروائے گئے تھے اور عبایا لائن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2016 - 13:04:23