”دی مین ہو نیو انفنیٹی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

پیر 29 فروری 2016 11:44

”دی مین ہو نیو انفنیٹی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء)سلم ڈاگ ملینئیر کے ہیرو دیو پٹیل کی نئی فلم” دی مین ہو نیو انفینٹی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔دی مین ہو نیو انفنیٹی کی کہانی ہے حقیقی کردار سری واسا رمنوجان کی جو بھارتی شہر مدراس میں پروان چڑھتا ہے مگر ریاضی میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سری واسا پہلی جنگ عظیم کے دوران پہنچتا ہے کیمبرج یونیورسٹی اعلی تعلیم کیلئیے لیکن یہ نہیں ہوتا اس کیلئے آسان قدم قدم پر نئے امتحان اس کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں۔

مشکلات کی رکاوٹیں بار بار راستہ روکتی ہیں۔فلم کے اس مرکزی کرداروں میں سلم ڈاگ ملینیر ہیرو دیو پٹیل اور جرمی آئرنز ہیں جبکہ دی مین ہو نیو انفنیٹی اسی برس سینماوٴں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔

وقت اشاعت : 29/02/2016 - 11:44:29