سالگرہ پر اتنے بڑے گھر کا تحفہ پاکر بہت خوش ہوں، عالیہ بھٹ

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:16

سالگرہ پر اتنے بڑے گھر کا تحفہ پاکر بہت خوش ہوں، عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) معروف بھارتی فلم ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ جو 15مارچ کو اپنی 23ویں سالگرہ یادگار انداز میں منانے جارہی ہیں جس میں ان کی فیملی اور دوستوں کے علاوہ بالی ووڈ کے نامور ستاروں کی بڑی تعدار شرکت کرے گی،اس سالگرہ پر یوں تو عالیہ بھٹ کو دوستوں سے کئی قیمتی تحفے ملنے کی توقع ہے مگراس بارانہیں سالگرہ پر ایک سجا سجایا اور مہنگا ترین گھر تحفے میں ملنے والا ہے جسے پاکر عالیہ ابھی سے بہت ایکسائیٹڈ ہورہی ہیں جس کا ذکر وہ کئی بار اپنے انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جریدے کو انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ سالگرہ پر اتنے بڑے گھر کا تحفہ پاکر وہ بہت خوش ہیں وہ گھر کی تزئین و آرائش خود کریں گی اور سالگرہ کا اہتمام بھی اسی گھر میں ہوگا

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 14:16:54

Rlated Stars :