جو شخص دل کا امیر ہو اس کو دنیا کی دولت سے کوئی غرض نہیں ہوتا ‘ رابی پیرزادہ

منگل 8 مارچ 2016 13:39

جو شخص دل کا امیر ہو اس کو دنیا کی دولت سے کوئی غرض نہیں ہوتا ‘ رابی پیرزادہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو شخص دل کا امیر ہو اس کو دنیا کی دولت سے کوئی غرض نہیں ہوتا اور اگر کسی کے پاس بے شمار دولت ہو مگر اس کا دل غریب ہو تو ایسی دولت کو آگ لگا دینی چاہیے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نظر میں دنیا کا ہر انسان خوبصورت ہے ، ہم لوگوں نے انسانی آنکھ سے خوبصورتی کا ایک پیمانہ مقرر کر رکھا ہے جو کسی طور پر بھی درست نہیں ۔

(جاری ہے)

انسان خدا کی سب سے خوبصورت ترین تخلیق ہے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے بہت سارے انٹرویو ز میں اپنی شوبز زندگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے مگر میں ایک فنکار ہونے کے ساتھ انسان بھی ہوں ۔ جن لوگوں کو خدا نے دولت دے رکھی ہے ان کو چاہیے کہ وہ خدا کی طرف سے دی گئی دولت دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی خدمت میں صرف بھی کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنی حد میں رہتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو ضرورت مندوں کی مدد ضرور کرتی ہوں اور اس کے ساتھ میں نے تین بچوں کی کفالت کی ذمے داری بھی اٹھا رکھی ہے اور یہ صرف اور صرف میرے خدا کی مجھ پر خاص مہربانی ہے ۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 13:39:45

Rlated Stars :