سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:51

سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء)سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے تاہم ابھی تک انہوں نے اس بات کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھنسالی کی آخری فلم باجی راوٴ مستانی نے 6 نیشنل ایوارڈز حاصل کئے تھے۔2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ ایک ساتھ ریلیز ہوئیں ‘ شاہ رخ کی فلم کو تو باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی ‘ سانوریا بری طرح ناکام ہوئی تھی ‘ اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات سرد ہوگئے، 2015 میں دونوں ایک بار پھر اپنی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر مدمقابل آئے۔ ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 19:51:00

Rlated Stars :