ہالی وڈ کی اداکارہ ساندرا بلوک زخمی ہونے سے بچ گئیں

اتوار 20 اپریل 2008 13:29

گلوسٹر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اپریل 2008 ) ہالی وڈ کی اداکارہ ساندرا بلوک اور ان کے شوہر اس وقت زخمی ہونے سے با ل بال بچ گئے جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔گلوسٹرپولیس ذرائع کے مطابق بلوک اپنے شوہر کے ہمراہ کار میں جا رہی تھیں کہ ایک خاتون نے نشے کی حالت میں اپنی گاڑی بلوک کی گاڑی سے ٹکرادی ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ٹکر مارنے والی خاتون کا جب شراب کی مقدار کے حوالے سے خون کا ٹیسٹ لیا گیاتو اس میں شراب کے مقدار حد سے زیادہ پائی گئی جس بناء پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ۔ بعد ازاں شخصی ضمانت پر اسے رہا کر دیا گیا۔تینتالیس سالہ بولاک نے حادثے میں بچنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اس خاتون کی خیریت بھی دریافت کی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/04/2008 - 13:29:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :