بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں زخمی، وینٹیلیٹ پرمنتقل

منگل 19 مارچ 2024 16:23

بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں زخمی، وینٹیلیٹ پرمنتقل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) بھارتی اداکارہ اروندھتی نائر ٹریک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، بہن نے بتایا ہے کہ انکی حالت نازک ہے۔ ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کیلیے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :