مجھے سوشل میڈیا میں کوئی دلچسپی نہیں،ہالی وڈ اداکارہ جینفر آنسٹن

پیر 18 اپریل 2016 11:55

مجھے سوشل میڈیا میں کوئی دلچسپی نہیں،ہالی وڈ اداکارہ جینفر آنسٹن

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ جینفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ انھیں سوشل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔خبروں کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں سماجی روابط کی سائٹس پر وقت گزارنا بالکل پسند نہیں تاہم وہ اس کے مقابلے میں موبائل پر ایس ایم ایس پیغامات کا تبادلہ پسند کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں ایموجیز اور بٹموجیز کے ساتھ اپنی تصاویر کو کارٹونز میں تبدیل کر کے شیئر کرنا بھی بے حد پسند ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ انکے خیال کے مطابق سماجی روابط کی سائٹس پر کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو انکی دلچسپی کا باعث بن سکے ۔تاہم انھیں ایموجیز اور بٹموجیز بے حد پسند ہیں ۔ انھیں لوگوں کے بٹموجیز بنانا بھی بہت اچھا لگتا ہے ۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 11:55:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :