عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا کے درمیان علیحدگی ہوگئی

اتوار 24 اپریل 2016 13:39

عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا کے درمیان علیحدگی ہوگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا کے درمیان معاشقے کی خبریں انکی پہلی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر کے بعد سے میڈیا کی زینت بنتی آرہی ہیں ،تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سدھارت ملہوترا کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم بار بار دیکھو کے مکمل ہونے پر پارٹی کا اہتما م کیا گیا ۔ مذکورہ پارٹی میں اداکارہ قطرینہ کیف، آرتی شیٹی ، نتیا مہرا اور کرن جوہر نے شرکت کی لیکن اداکار کی گرل فرینڈ غیر موجود رہیں ۔ زرائع کے مطابق دونوں ستاروں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ عالیہ کاسابق بوائے فرینڈعلی دادارکر بنے ۔

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 13:39:41

Rlated Stars :