فلمسٹار لیلیٰ اور اداکارہ آفرین خان کی ”دوستی“ کے چرچے

پیر 25 اپریل 2016 13:40

فلمسٹار لیلیٰ اور اداکارہ آفرین خان کی ”دوستی“ کے چرچے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)فلمسٹار لیلی اور اداکارہ آفرین خان کی ”دوستی“ کے چرچے ہونے لگے، تفصیلاے کے مطابق اداکارہ لیلی اور آفرین خان الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”دوستی“میں اکٹھے پرفارم کر رہی ہیں جس میں دونوں اداکاراؤں کی پرفارمنس کو شائقین تھیٹر کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اداکارائیں پاکستانی پنجابی گیتوں پر پرفارم کر رہی ہیں اور اپنی اپنی منفرد پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکار ناصر چنیوٹی،طارق ٹیڈی، امانت چن، علی ناز، ندیم چٹا، اداکارہ جیا بٹ، مسکراہٹ اور ارم چوہدری شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں۔

وقت اشاعت : 25/04/2016 - 13:40:53