گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘گلوکاروارث بیگ

پیر 2 مئی 2016 12:39

گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ‘گلوکاروارث بیگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،مجھے جتنی بھی مقبولیت ملی اس میں ریاض الرحمن ساغر مرحوم کی شاعری کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ایک انٹر ویو میں وارث بیگ نے کہا کہ اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی اس کے لیے وقت ہے۔

(جاری ہے)

میری زیادہ توجہ صرف گلوکاری کی طرف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وارث بیگ نے کہا کہ مجھے ریاض الرحمان ساغر مرحوم کے گانوں سے مقبولیت ملی اور گانے میں شاعری ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اچھی شاعری سے گلوکار کو بھی گانے میں تسکین ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے گلوکارہ سائرہ نسیم فریحہ پرویز حمیرا ارشد کے ساتھ گانا گانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 12:39:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :