فلم” سلطان “کی عکسبندی مکمل کر لی گئی

بدھ 11 مئی 2016 13:56

فلم” سلطان “کی عکسبندی مکمل کر لی گئی

ممبئی ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)بالی وڈ کی آنے والی فلم” سلطان “کی عکسبندی مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈفلم سلطان جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں کی عکسبندی مکمل ہو گئی،اداکار سلمان نے عکسبندی کے آخری دن کی تصویر آن لائن جاری کر دیں جس میں اداکار نیلی شرٹ پہنے کھیتوں میں ٹریکٹر چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں رندیپ ہودا اور امیت سدھ شامل ہیں،فلم اس عید پر سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 13:56:42

Rlated Stars :