تنقید کی پرواہ نہیں کرتی،نرگس فخری

جمعرات 12 مئی 2016 13:34

تنقید کی پرواہ نہیں کرتی،نرگس فخری

ممبئی۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اب تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں۔نرگس نے اپنی فلم کی پروموشن کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ انکو اپنی فلم”راک سٹار“کے بعد زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس بارے لکھے جانے والے جائزے میرے لئے صدمہ کا باعث ہوتا تھا اور وہ پریشان ہو جاتی تھیں لیکن اب صورتحال مختلف ہو چکی ہے اب مجھ کو فلموں کی بہتر سمجھ آچکی ہے۔

(جاری ہے)

نرگس نے مزید کہا کہ اب لوگ جو کہیں میں پرواہ نہیں کرتی اس لئے پریشان بھی نہیں ہوتی ہوں۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 13:34:21

Rlated Stars :