پیغمبر اسلام بے حد ذہین تھے ، ان کی تعلیمات پر عمل کرتا ہوں‘ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وین ڈیم

پیر 16 مئی 2016 13:47

پیغمبر اسلام بے حد ذہین تھے ، ان کی تعلیمات پر عمل کرتا ہوں‘ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وین ڈیم

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وین ڈیم کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام محمدبے حد ذہین انسان تھے ،یہی وجہ ہے کہ وہ صحت کے حوالے سے ہمیشہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کو شش کرتے ہیں۔انھوں نے حال ہی میں لیڈنگ ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی صحت کے معاملے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ذیادہ تر عربی کھانے کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہناتھا کہ عربی کھانے انکی مرغوب ترین غذا ہے۔ کہا کہ صحت کے حوالے سے وہ پیغمبراسلام کی تعلیمات پرعمل کرتے ہیں جب کہ عربی کھانے ان کی مرغوب غذا ہے۔ 56 سالہ ایکشن ہیرونے اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوازن غذا اور پھرپور نیند صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور اگر آپ چکن یا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار کھانا چاہیے۔ اگرچہ میں گھوڑے اور باز کا گوشت شوق سے کھاتا ہوں مگرعربی کھانوں کو ترجیح دیتا ہوں

وقت اشاعت : 16/05/2016 - 13:47:14