سیلم خان نے فلم میں کام کر نے کیلئے 20 کروڑ کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 15 مئی 2008 11:31

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15مئی2008 ) کوئی فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے بیچ کامیابی کا سہراحاصل کرنے کی جنگ چھڑ جاتی ہے ،لیکن اگر فلم پٹتی ہے تو سبھی ایک دوسرے پر اس کو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔سیف علی خان نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

ریس کی کامیابی کے بعد سیف نے اس کا سہرا خود حاصل کر لیا لیکن ٹشن کے چاروں خانے چیت ہونے سے وہ خود کو الگ کر رہے ہیں ۔گزشتہ دنوں سیف نے ایک ہدایت کا رسے ان کی فلم میں کام کرنے کے لئے بیس کروڑ روپے مانگے جس سے فلمساز کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا ۔اس کے بعد جب سیف نے ان فلمساز سے پوچھا کہ فلم کب شروع کر رہے ہیں تو فلمساز کا کہنا تھا کہ معاف کیجئے چھوٹے نواب میں نے دوسرے ہیرو کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2008 - 11:31:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :