عوام کو ہنسانا آسان نہیں ‘ اکشے کمار

اتوار 29 مئی 2016 14:49

عوام کو ہنسانا آسان نہیں ‘ اکشے کمار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) بولی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کامیڈی فلموں میں اداکاری ایکشن فلموں کے مقابلے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔کھلاڑی کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ہاوٴس فل 3“ کی تشھیری مہم کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اگرچہ مزاحیہ فلموں میں اداکاری ایک کٹھن کام ہے تاہم اس کے باوجود ان فلموں کو کسی ’سٹائل‘ میں شمار ہی نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

ان فلموں کو نہ تو کوئی ایوارڈ ملتا ہے اور نہ ہی ان کی تعریف ہوتی ہے۔‘وہ مزید کہتے ہیں: ’ایسا کئی بار ہوا ہے کہ لوگ پریمیئر دیکھنے کے بعد فلم کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن وہ فلم ہفتے بھر تک بھی نہیں چل پاتی ہے۔‘اکشے کمار نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اتناعرصہ فلمی دنیا سے وابستہ رہنے کے باوجود ابھی تک عوام کو ہنسانے کا ہن سیکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہوں کیونکہ لوگوں کو ہنسانے کا کام ہر گز آسان نہیں ہے

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :