جان ابراہم کا بپاشا کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اتوار 29 مئی 2016 14:49

جان ابراہم کا بپاشا کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) حا ل ہی میں ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی ووڈ کی سانولی سلونی حسینہ کے سابق بوائے جان ابراہم کی جانب سے سابق محبوبہ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے ماضی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جوڑا جان ابراہم اور بپاشا باسو 2011ء میں علیحدہ ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

کافی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہنے والے ’بریک اپ‘کے بعد کئی مواقعوں پر بپاشا نے جان ابراہم کی جانب لچک دکھائی لیکن جان نہ مانے۔بولی ووڈ ببل کی رپورٹ کے مطابق اب جب کہ بپاشا باسو پیا گھر سدھار ہو چکی ہیں اور کرن سنگھ گروور کی ہو چکی ہیں تو جان ابراہم نے بھی خاموشی کا روزہ توڑ دیا ہے اور بپاشا اور کرن سنگھ گروور کے لئے خوشگوار شادی شدہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :