معروف ادکارہ کیلی میک گل گمنام ہو گئی

بدھ 1 جون 2016 13:55

معروف ادکارہ کیلی میک گل گمنام ہو گئی

لاس اینجلس ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون ۔2016ء) بالی وڈ کی معروف ادکارہ کیلی میک گل گمنامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلی میک گل نے 1986ء میں بلاک بسٹر فلم ”ٹاپ گن “میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ فلم میں انھوں نے فلائٹ انسٹرکٹر کا کردار ادا کیا تھا جسے ایک فائٹر پائلٹ (ٹام کروز) سے محبت ہو جاتی ہے۔

اس کردار نے انھیں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراوٴں میں لا کھڑا کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے بعد فلم بین انتظار کرتے رہے لیکن کیلی میک گل کسی جاندار رول میں نظر نہ آئیں۔ اس سے قبل کیلی میک گل کو فلم” وٹنس “سے پذیرائی ملی تھی۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرسن فورڈ تھے۔ اس فلم میں شاندار اداکاری کرنے پر انھیں گولڈن گلوب اور بافٹا ایوارڈ کی لئے نامزد بھی کیا گیا تھا۔ 1990ء میں فلموں اور درجن بھر ٹیلی وژن ڈراموں میں اداکاری کرنے کے بعد کیلی میک گل نے کچھ عرصہ کی لئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھیتاہم اب کیلی میک گل فلمی دنیا سے مکمل طور پر غائب کو گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 13:55:21