دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ

اتوار 5 جون 2016 13:30

دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) ویرات کوہلی اور انوشکا ایک بار پھر موضوع بحث ہیں، ابھی حال ہی میں دونوں کے الگ ہونے کی خبر Aئی تھی، لیکن ممبئی ایئر پورٹ پر نظر Aئے ایک نظارے نے ایک بار پھر لوگوں کے سامنے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ایک ساتھ ایئرپورٹ پر گھومتے دیکھا گیا ہے، ممبئی ایئرپورٹ ایسی جگہ ہے جہاں پر انوشکا اور ویرات کے عشق کی بات چیت کو خوب ہوا ملتی رہتی ہے، اسی ایئرپورٹ پر اکثر فوٹوگرافرز بھی انہیں یہاں کلک کرلیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک رات کو انوشکا شرما ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، دلچسپ بات یہ رہی کی انوشکا کو ڈراپ کرنے ویرات کوہلی خود پہنچے۔واضح رہے کہ دبنگ ہیرو سلمان خان اور انوشکا شرما اسٹارر فلم ‘سلطان کی شوٹنگ ہنگری میں ہونے والی ہے، اس فلم میں انوشکا سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے طور نظر آئیں گی ، جو خود ایک خاتون پہلوان ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 13:30:02