بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘ فلم سٹار جاوید شیخ

منگل 7 جون 2016 14:16

بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘ فلم سٹار جاوید شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) فلم سٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد فلم انڈسڑی کی بہتر ی کیلئے2نئی فلموں پر کام شروع کر ونگا ‘اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 07/06/2016 - 14:16:30