رمضان ٹرانسمیشن انتہائی خوشگوار تجربہ ہے ،مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رکھوں گی ‘ شائستہ لودھی

ہفتہ 11 جون 2016 13:03

رمضان ٹرانسمیشن انتہائی خوشگوار تجربہ ہے ،مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رکھوں گی ‘ شائستہ لودھی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) اداکارہ و اینکر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی نجی ٹی وی چینل سے رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہوں ، اس سے قبل مارننگ شو کرتی رہی ہوں ، رمضان ٹرانسمیشن میرے لیے انتہائی خوشگوار تجربہ ہے اور میری کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی رمضان ٹرانسمیشن کا سلسلہ جاری رکھوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مجھے سفید اور سبز رنگ زیادہ اچھے لگتے ہیں اور گھر میں کوکنگ خود کرتی ہوں ۔ گھر میں مہمان آجائیں تو بہت خوش ہوتی ہوں ، اگر مجھے لاہور میں کسی ٹی وی چینل میں میزبانی کی پیشکش ہوئی تو کسی وقت ضرور لاہور میں بھی کام کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں متعدد مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہوئی ہے مگر میں صرف ٹی وی کی حد تک ہی محدودرہنا چاہتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 13:03:48