فلمسٹار ثناء لندن میں انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

ہفتہ 11 جون 2016 13:03

فلمسٹار ثناء لندن میں انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) فلمسٹار ثناء لندن میں ہونے والے انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء یکم جون کو انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل فیشن شو میں شرکت کرنے گئی تھیں جہاں انہوں نے دنیا بھر کی ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی ۔ ان کی ریمپ پر کیٹ واک اس قدر خوبصورت تھی کہ وہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ ثناء نے فیشن شو میں اپنی پرفارمنس سے بھرپور داد حاصل کی ۔ 9روز تک جاری رہنے والے فیشن شو میں شرکت کے بعد ثناء واپس پاکستان آ گئی ہیں ۔ ثناء واپسی کے بعد پی ٹی وی لاہور سینٹر کے ایک شو میں شرکت کرنے دو روز بعد لاہور آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 11/06/2016 - 13:03:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :