فلم ’فنا‘ کاریحان ہیرو بننے کی تیاریوں میں

جمعرات 30 جون 2016 22:03

فلم ’فنا‘ کاریحان ہیرو بننے کی تیاریوں میں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) بھارتی فلموں میں ایسے بہت سے اداکار ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر چائلڈ ایکٹر سے شروع کیا۔ رشی کپور، ارمیلا ماٹنڈکر، سری دیوی اور آفتاب اس کی چند مثالیں ہیں۔ 2006ء میں ریلیز کی گئی بالی ووڈ کی مشہور فلم ’فنا‘ فلم بینوں کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔ اس کے مرکزی کرداروں عامر خان اور کاجل نے اپنی جاندار ایکٹنگ سے فلم کو کامیابیوں کی منزل تک پہنچایا تھا۔

اسی فلم میں ایک بچے نے عامر خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

فلم میں اس کا نام ریحان تھا۔ اس بچے کا اصل نام علی حاجی ہے جس نے فلم ’فنا‘ کے علاوہ بھی کئی کامیاب فلموں میں اپنی ایکٹنگ کے جوہر دکھائے ہیں۔ علی حاجی فلم پارٹنر میں سلمان خان اور تارا رم پم میں سیف علی خان کے ہمراہ ایکٹنگ کر چکے ہیں۔علی حاجی بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور یہیں رہتے ہیں۔ 1999ء میں پیدا ہونے والے علی حاجی اب 16 سال کے ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلموں میں بھی انہوں نے ایکٹنگ کی تھی، ان میں فیملی، ڈرونا، مائی فرینڈ گھنیشا ٹو، لائف پارٹنر، پاٹ شالا اور رائٹ یا رونگ میں اداکاری کر چکے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 22:03:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :