مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘عائشہ عمر

اتوار 3 جولائی 2016 13:43

مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘عائشہ عمر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘ بلبلے میں میرا کردار اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ مجھے اصل نام کی بجائے خوبصورت کے کردار سے جاننے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ بچوں کے پروگرام سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھرموسیقی کی طرف رجحان زیادہ ہو گیا ۔ اسکے بعد ماڈلنگ اوراداکاری نے اپنی طرف متوجہ کر لیا اور اب فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ سیریل بلبلے سے حاصل ہوئی ہے اور میردار کردار اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ میرا اصل نام بھول کر مجھے خوبصورت کے نام جاننے لگے ہیں

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 13:43:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :