بالی ووڈ کے سلطان کی دھوم ،برطانوی میڈیا میں بھی

جمعہ 8 جولائی 2016 17:59

بالی ووڈ کے سلطان کی دھوم ،برطانوی میڈیا میں بھی

ممبئی ، لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء)بالی ووڈ کے سلطان کی دھوم ،برطانوی میڈیا میں بھی مچ رہی ہے۔کشتی کے داو پیچ ہوں یا ہریانوی انداز دبنگ خان کے ہر اسٹائل کی تعریف کی جارہی ہے۔سلطان نے ابھی اکھاڑے میں قدم رکھے ہی ہیں کہ ان کی دھوم،ہریانہ سے نکل کر دور دور تک پھیل چکی ہے۔

(جاری ہے)

زندگی کو میدان میں دھوبی پٹخا دینے والے سلطان نے اپنے ساتھ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کو بھی چاروں شانے چت کرکے برطانوی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ایک جگہ برطانوی میڈیا نے لکھا،صبح کے سوا آٹھ بجے جب سڑکوں پر ٹریفک نہ ہو مگر سینما ہال میں ناظرین مل جائیں،تو سمجھ جائیں،اسی سپر اسٹار کی فلم ریلیز ہوئی ہے۔سلو بھائی کی فلم سلطان ،کل سے اب تک اسی کروڑ سے زائد بٹور چکی ہے۔

وقت اشاعت : 08/07/2016 - 17:59:06