اداکار فواد خان ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے

ہفتہ 9 جولائی 2016 15:20

اداکار فواد خان ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جولائی ۔2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان ایک بار پھر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے۔پاکستانی اداکار فواد نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات فلم”خوبصورت“ سے کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے رواں سال ریلیز کرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں کام کیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے فواد کو اپنی اگلی فلم کے لئے بھی سائن کرلیا ہے اور ایسا امکان ہے کہ فواد اور کرن کے درمیان کافی اچھے تعلقات بن گئے ہیں ‘دونوں کو ساتھ ساتھ کام کرنا کافی پسند آرہا ہے اور آئندہ بھی کئی فلمیں ساتھ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

پہلے اس فلم کے لئے سدھارتھ ملہوترہ کا نام لیا جارہا تھا تاہم بعد میں کرن نے فواد سے بات کی اور وہ راضی ہوگئے۔کرن جلد ہی اپنی اگلی فلم کا اعلان کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 15:20:29