فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے لہنگے میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد وصول کی

جمعہ 22 جولائی 2016 12:25

فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان نے بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی بار ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو میں حصہ لے کراْسے بھی چار چاند لگا دیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ممبئی میں فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان اوردپیکا پڈوکون نے پہلی بار مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی جب کہ فیشن شو میں دونوں اداکاروں کی جوڑی مرکز نگاہ بنی رہی ۔

پاکستان کے چارمنگ ہیرو نے فیشن شو میں منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جو لباس زیب تن کیا تھا اس سے ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگ گئے جبکہ اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے لہنگے میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد وصول کی ، اس موقع پر ڈیزائنر منیش ملہوتراکا کہناتھا کہ انہیں فارسی ثقافت اور تعمیرات سے لگاوٴ ہے اوراس کا عکس اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔
وقت اشاعت : 22/07/2016 - 12:25:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :