سیف،کرینہ نے کی انوکھی منصوبہ بندی

اتوار 24 جولائی 2016 13:52

سیف،کرینہ نے کی انوکھی منصوبہ بندی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء)بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان ان دنوں اپنے ہونے والے بچے کے حوالے سے کافی مصروف ہوگئے ہیں۔ان کی آنکھیں ہمیشہ گھڑی کو دیکھتی رہتی ہیں۔ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سیف شوٹنگ کا اختتام جلدی کردیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی بیوی کرینہ کپور خان کے ساتھ گزار سکیں۔

(جاری ہے)

سیف کی ٹیم نے مزید بتایا کہ ان دنوں چھوٹے نواب کرینہ اور اپنے ہونے والے بچے کے حوالے سے کافی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہیں۔سیف کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کی آنے والی فلم (جس میں کرینہ اور سونم کپور ایک ساتھ کر رہی ہیں) کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی اپنے ہونے والے بچے کی خوشی میں جشن منائیں گے۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی سے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم خان ہیں ،جبکہ کرینہ کپور کی یہ پہلی اولاد ہوگی۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:52:16