امریکن ایڈونچر فلم’ میکسی مم رائیڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

اتوار 31 جولائی 2016 17:08

امریکن ایڈونچر فلم’ میکسی مم رائیڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) ایڈونچر سے بھرپور امریکن فلم میکسی مم رائیڈ (Maximum Ride)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جے مارٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اس ہی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی چھ ایسے بچوں کے گرد گھوم رہی ہے جو جینیاتی تبدیلی کے بعد اپنی حقیقت کا پتہ لگانے کیلئے کھوج میں نکل پڑتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ٹینا ہوینگ،ایلے میری،زین ایموری،کیری ویمپلر اور پیٹرک جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔گیری بنکو کی پروڈیو س کردہ یہ فلم30ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 17:08:18