مجھ میں ہدایتکارہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ

پیر 1 اگست 2016 14:54

مجھ میں ہدایتکارہ بننے کی صلاحیت نہیں ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ
ممبئی۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ ہدایتکار نہیں بن سکتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاری ‘ گلوکاری اور فیشن کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوا چکی ہیں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک دن فلم پروڈیوس کریں گی تاہم وہ ہدایتکار کبھی نہیں ہو سکتیں کیونکہ اس کے لئے بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے پاس یہ صلاحیت موجود نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈیئر زندگی“ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ‘ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 14:54:40

Rlated Stars :