سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں، شعیب اختر

جمعہ 5 اگست 2016 14:46

سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں، شعیب اختر
ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اگست۔2016ء ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بھارت جاتے ہیں تب سلمان خان کے خاندان سے ملنے کے لیے ان کے گھر بھی ضرور جاتے ہیں۔شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اسپیڈ اسٹار اکثر سلو میاں کے گھر ہونے والی تقریبات میں نظر آتے ہیں جب کہ اب خود شعیب اختر نے دبنگ خان سے دوستی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو”مذاق مذاق میں“ اپنی اور سلمان خان کی دوستی کے متعلق شعیب اختر کہنا تھا کہ جب بھی بھارت آتا ہوں تو سلمان خان کے خاندان سے ملنے کے لیے ان کے گھر ضرور جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے نہیں بلکہ ان کے والدین سے ملنے کے لیے جاتا ہوں کیوں کہ سلیم خان متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کے بھائی اپنے والدین کا بہت عزت و احترام کرتے ہیں اسی لیے ان کا سب سے بڑا پرستار ہوں
وقت اشاعت : 05/08/2016 - 14:46:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :