”چھاپہ پر چھاپہ “شانزہ کو بیہودہ رقص کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے اسٹیج ڈرامے میں بین کر دیا

بدھ 17 اگست 2016 13:46

”چھاپہ پر چھاپہ “شانزہ کو بیہودہ رقص کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم نے اسٹیج ڈرامے میں بین کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) اداکارہ شانزہ کو ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے اسٹیج ڈرامے ” چھاپہ “ میں بین کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ شانزہ ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” چھاپہ “ میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں ڈرامہ مانیٹرنگ نے اچانک چھاپہ مارا اور اداکارہ کو بیہودہ رقص کرنے پر بین کر دیا ۔ دو ماہ قبل بھی شانزہ کو باری تھیٹر میں بیہودہ رقص کرنے پر بین کر دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنا اثر و سوخ استعمال کرکے پابندی دو روز میں ہی ختم کروا لی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شانزہ اس مرتبہ بھی اپنے اوپر پابندی ختم کروانے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 13:46:49