ایکشن کامیڈی فلم "سوسائیڈ سکواڈ " باکس آفس پر سرفہرست

پیر 22 اگست 2016 16:36

ایکشن کامیڈی فلم "سوسائیڈ سکواڈ " باکس آفس پر سرفہرست
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم "سوسائیڈ سکواڈ " تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی۔ فلم اکیس ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سر فہرست رہی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن فلم "سوسائیڈ سکواڈ " کا تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے اس ہفتے اکیس ملین ڈالر کمائی کی۔ کھانے پینے کی فِکشنل اشیاء کی کہانی پر مبنی اینی میٹڈ کامیڈی فلم "ساسیج پارٹی " ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ بائیو گرافیکل کامیڈی فلم "War Dogs " تیسرے پوزیشن پر براجمان رہی ، فلم نے ساڑھے چودہ ملین ڈالر کمائی کی ہے۔

وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :