محبت پانے کیلئے اپنا کیرئیربھی قربان کردوں گی، کترینہ کیف
کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی ٗ انٹرویو
اتوار 28 اگست 2016 16:25
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کیلئے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جو مختلف اداکاروں کیساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراپنے دلچسپ بیانات سے مداحوں کو محظوظ بھی کرتی رہتی ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر انہیں کرئیراورمحبت یا شادی کے درمیان ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑجائے تو وہ اپنی محبت کے آگے اپنا بہترین کرئیرقربان کردیں گی۔
کترینہ کیف نے کہاکہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔(جاری ہے)
مردوں کے اپنے کرئیر پرزیادہ توجہ دینے اورشادی سے دور بھاگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ حسینہ نے کہا کہ چاہے وہ مرد ہو یا خاتون شادی ان کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں، بالکل اسی طرح بہت سے مرد بھی ہوتے ہیں جو کرئیر پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، خواتین مختلف چیزوں کو مختلف اندازمیں دیکھتی ہیں لیکن اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Sami Shah
Aaron Taylor-Johnson
Bipasha Basu
Gerard Butler
Dwayne Johnson
Ice Cube
Imran Abbas Naqvi
Jai Courtney
miley cyrus
sanjay mishra
Gippy grewal
Alizeh Shah
Showbiz News In Urdu
-
س*اداکار الو ارجن کی فلم ’’پشپا2 ‘‘کے پہلے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
-
ق*اداکار بننے سے پہلے لائٹ مین تھا، گوندا نے ہیرو بننے کا مشورہ دیا : اکشے کمار
-
wاداکارہ حرا مانی متاثرہ ٹانگ کے ساتھ ڈرامہ کے سیٹ پہنچ گئیں
-
ئ*اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ
-
د* سوشل میڈیا فتنہ ہے،اس پر کچھ بھی لکھتے ہوئے کئی بار سوچیں:حمائمہ ملک
-
اداکار زوہاب خان اور وانیہ ملک نے نکاح کرلیا
-
گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف