ہیتھ لیجر کی موت نشے کی عادت سے ہوئی  ماہرین

جمعہ 25 جولائی 2008 13:55

سڈنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25 جولائی2008 ) امریکا کے ادارہ منشیات کے ماہرین کے مطابق 28سالہ ہیتھ لیجر کی موت کا سبب ان کے نشے کی عادت تھی ۔ایک انٹر ویو میں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈریو پنسکی کا کہنا ہے کہ لیجر کی شراب کی عادت سے ہالی وڈ میں سبھی واقف تھے،موت کے وقت ان کے پاس نیند اور بے ہوش کرنے والی ادویات ملی تھیں جنہیں ان کی موت کا سبب قرار دیا جارہا تھا ، اب تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ان کی موت نشے کی زیادہ مقدار لینے کے باعث واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موت سے پہلے ان کے آس پاس بہت سے ایسے لوگ موجودتھے جو ان کی اس عادت سے اچھی طرح باخبر تھے۔ امریکی ذرائع کے مطابق اٹھائیس سالہ اداکار لیجر کو اس عادت کے علاوہ خطرناک حد تک نشہ آور ادویات کے استعمال کی بھی عادت تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس طرح کے بے شمارکیس آتے ہیں جن میں لوگ نشہ آورادویات کے غلط استعمال سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2008 - 13:55:26

Rlated Stars :