اداکارہ سلومی رانا کی جانب سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی تاریخی فتح پر مٹھائی تقسیم

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:54

اداکارہ سلومی رانا کی جانب سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی تاریخی فتح پر مٹھائی تقسیم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی عہدیدار ومعروف اداکارہ سلومی رانا کی جانب سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی تاریخی فتح پر مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پرپارٹی کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلومی رانا نے کہا کہ قوم دھرنوں اور جعلی انقلاب کی باتوں سے تنگ آچکی ہے اور ضمنی انتخاب میں تحریک دھاندلی کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے،جہلم کے قومی حلقہ اور وہاڑی کے صوبائی حلقہ سے ن لیگ کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو دفن کردیا ہے ، لوگ اس قسم کی بے ہودہ اور منفی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر پہلے سے زیادہ اعتماد ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 02/09/2016 - 16:54:44