رشی کپور کو اپنے بیٹے رنبیر کے کام پر فخر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:36

رشی کپور کو اپنے بیٹے رنبیر کے کام پر فخر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے رنبیر کپور پر بہت فخر ہے کیونکہ عام کے کردار کے بجائے مشکل کردار ادا کرتے ہیں۔بالی ووڈ میں 70 کے عشرے کے کامیاب ترین ہیروز میں سے ایک رشی کپورجو بڑے فلمی خاندان سے تھے لیکن اپنی محنت اورصلاحیتوں کی مدد سے انھوں نے انڈسٹری میں خود اپنی ایک پہچان بنائی، اب کافی عرصے سے اپنی اداکاری کے باعث تو نہیں لیکن اپنی تنقید اورتند و تیزبیانات و اظہارخیال کے حوالے بھی کافی مشہورہیں اور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹے رنبیر کپور پر بہت فخر ہے، رنبیر جس قسم کا بھی اداکار ہے مجھے اس کی اداکاری بہت پسند ہے۔ رشی کپورنے اپنے بیٹے کے حوالے سے مزید کہا کہ کرئیرمیں قدم رکھنیسے قبل ہی اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ کبھی بھی وہ کردار ادا نہیں کرے گا جو سب اداکار کرتے آئیں ہیں اور ہی ہی وجہ ہے کہ وہ گھسے پٹے کردار منتخب کر نے کے بجائے ہمیشہ مشکل کردار ہی ادا کرتا ہے جو قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

رشی کپور کا اپنے کرئیر کے حوالے کہنا تھا کہ میں نے اپنی فلموں میں بہترین اداکاری کی ہے جس کے لیے میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب کہ اداکارنے اپنی کامیابی کا سہرا بھی مداحوں کے نام کیا جہاں فلموں کے بعد مداحوں کی جانب سے رد عمل آنا بہت معنی رکھتا تھا

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 14:36:49

Rlated Stars :