لندن‘ہالی وڈ فلم بریجٹ جونز کا پریمیئر

بدھ 7 ستمبر 2016 13:12

لندن‘ہالی وڈ فلم بریجٹ جونز کا پریمیئر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) لندن میں رنگینیاں جمائیں ہالی ووڈ فلم بریجٹ جونز بے بی کے فنکاروں نے۔جہاں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔ فلم برجیٹ جونز بے بی سولہ ستمبر کو امریکا اور برطانیہ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم بریجٹ جونز’کی دو فلموں نے کامیڈی اور رومانس سے باکس آفس پرخوب راج کیا اور اب فلم کا تیسرا حصہ بریجنٹ جونز بے بی مداحوں کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

فلم کا لندن میں رنگوں سے بھرپور پریمیئر منعقد کیا گیا۔ جہاں فلمی ستاروں نے مداحوں کے ساتھ خوب مزہ کیا اور ریڈ کارپٹ پر کیٹ واک کرکے محفل کوچار چاند لگائے۔فلم کی کہانی برجیٹ جان نامی لڑکی کی ہے جو مشکلات سے لڑ رہی ہوتی ہے اور ساتھ ہی اسے اپنی محبت کی ناکامی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ فلم میں آگے کیا ہوگا اس کیلئے آپکو سولہ ستمبر تک انتظار کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/09/2016 - 13:12:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :