ہالی وڈ کی نئی فلم ”کولیٹرل بیوٹی“ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 12:27

ہالی وڈ کی نئی فلم ”کولیٹرل بیوٹی“ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) ہالی وڈ کی نئی سٹار سٹڈڈ فلم ”کولیٹرل بیوٹی“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل سمتھ، اداکارہ کیٹ ونسلٹ اور اداکارہ ہیلن میرن نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔ مذکورہ فلم 16 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 08/09/2016 - 12:27:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :