پورٹو ریکو کی ملکہ حسن اپنا مقدمہ ہار گئیں

جمعرات 15 ستمبر 2016 14:22

پورٹو ریکو کی ملکہ حسن اپنا مقدمہ ہار گئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء)پورٹو ریکو کی ملکہ حسن کرستھیلی کیرائڈ اپنے حسن کے تاج کی واپسی کا مقدمہ ہار گئی ہیں ان سے یہ خطاب ان کے خراب سلوک کے سبب چھین لیا گیا تھا۔جج نے یہ فیصلہ سنایا کہ کیرائڈ نے مس یونیورس کے مقابلے کیلئے جزیروں پر مبنی ملک پورٹو ریکو کی نمائندگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انھوں نے ایک طے شدہ بالوں کے سیلون میں جانے سے انکار کیا اور ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے سے قاصر رہیں کیونکہ ان کے مطابق ٹریفک بہت خراب تھا۔

کیرائڈ نے منتظمین پر 30 لاکھ امریکی ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا تھا۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس مقدمے میں پورٹو ریکو کے عوام کی خاصی دلچسپی تھی۔ یہاں تک کہ ٹی وی سٹیشنز اپنے باقاعدہ پروگرامز روک روک کر درمیان میں عدالتی کاروائی اور ان کے بیان دکھاتے رہے۔

(جاری ہے)

پورٹو ریکو کی سپریم کورٹ کے جج ایڈوارڈو ریبولو نے کیرائڈ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ کیرائڈ نے اخبار کے ساتھ انٹرویو کے دوران مختصر اور روکھے جوابات دئیے اور انھیں کیمرے سے رغبت نہیں۔پورٹو ریکو میں مس یونیورس کی قومی ڈائریکٹر ڈیزائری لوری نے عدالت کو بتایا کہ مز کیرائڈ نے انٹرویو کے بعد اخبار کے نمائندے سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔انھوں نے بتایا کہ کیرائڈ نے ان کے لیے حاصل کیے جانے والے سیلون کی خدمات کے بدلے اپنے ہی سٹائلسٹ کا استعمال کیا۔مز کیرائڈ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے سیلون کے ملازمین پر اپنی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا۔خیال رہے کہ ان سے مارچ میں مس یونیورس مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین کر دوسری امیدوار کو دے دیا گ?ا تھا۔
وقت اشاعت : 15/09/2016 - 14:22:54