68ویں ایمی ایوارڈز، لاس اینجلس میں ستاروں کی کہکشاں ”گیم آف تھرونز “ نے میلہ لوٹ لیا

پیر 19 ستمبر 2016 13:59

68ویں ایمی ایوارڈز، لاس اینجلس میں ستاروں کی کہکشاں ”گیم آف تھرونز “ نے میلہ لوٹ لیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) امریکی شہر لاس ویگاس میں 68ویں ایمی ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا،رنگ و نور کی برسات کے دوران مختلف ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔ معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کو بہترین ڈرامہ سیریز قرار دیا گیا جبکہ او جے سمپسن پانچ کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی،”ویپ“کو بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

(جاری ہے)

بیسٹ ڈرامہ ایکٹریس کا ایوا رڈٹاٹیانا ماسلنے کو ڈرامہ’اورفین بلیک‘میں بہترین اداکاری کے نتیجے میں ملااوربیسٹ ایکٹررامہ مالک کومسٹر روبوٹ کیلئے دیا گیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے اس ایوارڈ شو میں گیمز آف تھرونز کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں جبکہ یمیلیا کلارک، پریانکا چوپڑا،صوفیا ٹرنر،مشیل ڈوکری،میسی ولیئمز،گووینڈولن کرسٹی، جوئین فروگٹ اورٹام ہیڈلٹن کی آمد نے میلہ لوٹ لیاجنہوں نے ریڈ کارپٹ پرخوب جلوے بکھیرے۔تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائیریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔۔
وقت اشاعت : 19/09/2016 - 13:59:55