دیپیکا بولی ووڈ کی ڈریم گرل ہے، ہیما مالنی

پیر 19 ستمبر 2016 13:59

دیپیکا بولی ووڈ کی ڈریم گرل ہے، ہیما مالنی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء)بولیو وڈ کی سینئر دیواز کو متعدد خطابات سے نوازا گیا، ہیما مالنی ایک طویل عرصہ بولی وڈ کی ڈریم گرل رہیں حتیٰ کہ آج بھی لوگ انہیں ڈریم گرل کے نام سے یاد کرتے ہیں، مگر اب انہوں نے اپنا یہ تاج دیپیکا پاڈوکون کے سپرد کردیا ہے، حال ہی میں ہیما مالنی نے دیپیکا پاڈوکون کے غیرمعمولی کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کی موجودہ ڈریم گرل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جس پر دیپیکا پاڈوکون نے ہیما مالنی کے اس بیان سے متاثر ہوتے ہوئے ٹوئٹر پر سینئر اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے پوسٹ پر لکھا کہ آئیلو ٹو ہیما جی، بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپیکا پاڈوکون اس وقت بولی وڈ کی ملکہ ہیں اور جس طرح کی فلمیں وہ ابھی کررہی ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ تاج ان کے سر پر ایک طویل عرصہ تک سجا رہے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2016 - 13:59:56

Rlated Stars :