کرن جوہر کا بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:28

کرن جوہر کا بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) کرن جوہر نے بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنی انتہاء کو پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں بھارتی انتہاء پسندوں نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک سے نکل جانے کی وارننگ دی ہے۔

جبکہ تمام ہندوستانی فلم سازوں کو بھی دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کریں۔ تاہم مشہور ہدایتکار کرن جوہر نے ان دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کو اپنی فلم "رات باقی" میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد خان کیساتھ اس فلم میں کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 21:28:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :