اجے دیوگن کو بچپن ستانے لگا،سائیکل پر سڑکوں پر نکل پڑے ،مداحوں نے سلفیاں بنوائیں

اتوار 25 ستمبر 2016 15:27

اجے دیوگن کو بچپن ستانے لگا،سائیکل پر سڑکوں پر نکل پڑے ،مداحوں نے سلفیاں بنوائیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو پرانے شوق پھر سے یاد آنے لگے،مرسڈیز پر سفر کرنے والے اجے دیوگن نے سائیکل چلانا شروع کر دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن کو اپنا بچپن پھر سے یاد آنے لگا ہے اس لئے انہوں نے سائیکل چلانا شروع کر دی ہے ،اجے دیوگن کو گزشتہ روز سڑک پر سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہے جنہوں نے بڑے بڑے کالے چشمے بھی لگا رکھے تھے اس دوران مداحوں میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سلفیاں بنوائیں۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 15:27:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :