کرسٹن بیل پر فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی ،بی سی پی ایس

جمعہ 15 اگست 2008 14:57

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15اگست2008 ) فلم بیٹ مین کے اسٹار کرسٹن بیل پر اپنی بہن اور ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پرفرد جرم عائد نہیں کی جائے گی ۔برطانوی کراوٴن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ کرسٹن بیل کیخلاف اپنی ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واضح شواہد نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ کرسٹن بیل کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے کیس میں فیصلہ کرنے سے قبل داخلی پش منظر اور متاثرین کے خیالات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے او ر جو بھی فیصلہ لیا گیا ہے،ان نکات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ فیصلے میں ان کی فیملی کی خواہش کا بھی عمل دخل ہے ۔تاہم کرسٹن بیل کی وکیل جینیفر ایلن نے اپنے جاری کردہ بیان میں برطانوی کراوٴن پراسیکیوشن سروس کے فیصلے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ کرسٹن نے اس معاملے کے حل ہونے پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بیس جولائی کو کرسٹن بیل کی ماں اور بہن نے برطانوی پولیس کے سامنے اپنے بیان میں یہ ا لزام عائد کیا تھا کہ کرسٹن نے ان کو تشدد کانشانہ بنایا ہے
وقت اشاعت : 15/08/2008 - 14:57:05

Rlated Stars :