اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں، نیلم منیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:18

اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں، نیلم منیر
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اکتوبر۔2016ء ) اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں، ٹی وی کی طرح فلم پر کچھ ہٹ کر ہی کرنا چاہتی تھی، فلم ”چھپن چھپائی“ فلمی کیرئیر کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ناظرین نے ٹی وی ڈراموں میں زیادہ تر مجھے سنجیدہ کرداروں میں ہی دیکھا، حالانکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جانتے ہیں کہ میں ہر طرح کے رول کرسکتی ہوں۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینلز پردکھائے جانے والے ڈرامہ سیریلز سنجیدہ موضوع پر ہی بن رہے ہیں۔اس بات کی خوشی ہے کہ پروڈیوسراور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلنجنگ کردارکے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔اتنا کام کرنے کے باوجود آج بھی خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں، کیونکہ انسان زندگی کے آخری سانس تک کچھ نہ کچھ سیکھنے عمل جاری رہتا ہے۔کیرئیر کے شروع میں ہی ٹی وی کے ساتھ فلموں کی آفرزہوئیں مگر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ محسن علی کی فلم ”چھپن چھپائی“ کاسکرپٹ بہت پسند آیا، جس میں میرا کردار نٹ کھٹ لڑکی کا ہے، میرا یہ روپ دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔
وقت اشاعت : 06/10/2016 - 14:18:45

Rlated Stars :